مہم 146اسلام برائے امن ،ترقی و نجات 145 کے اختتام پر امیر حلقہ مہاراشٹر کا پیغام

قابل احترام بھائیوں اور بہنوں ،السلام علیکم

میں اللہ رب العالمین کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں کل ہند مہم 146اسلام برائے امن ،ترقی و نجات 145 کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے روبہ عمل لانے کی قوت عطا کی ۔میں مہم کی پذیرائی اور اس کے اثرات کو محسوس کرکے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔مہم کے تعلق سے آپ سبھی کے سخت محنت اور انتھک جد و جہد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔خبروں اور اس پر آنے والے ابتدائی تاثرات سے ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ اپنے ہدف چار کروڑ برادران وطن تک اسلام کا پیغام امن ترقی و نجات پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ہم نے اس مہم کیلئے جو قوت صرف کی ہے وہ ہم سب کو اپنی زندگی میں اسلام کے دعوتی کاموں کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو۔ہم نے محسوس کیا ہے کہ عوام میں دعوتی کام کیلئے ہمارے اندر جو جھجھک تھی وہ ختم ہورہی ہے یہ قابل تحسین ہے ۔اللہ ہمارے بھائیوں کے دلوں کو خالق کائنات کا پیغام قبول کرنے کیلئے کھول دے اور اس کیلئے ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے ۔
میں ریاست کے عوام کابھی ممنون ہوں جنہوں نے ہماری باتوں کو صبر سکون کے ساتھ سنا ۔میں انتظامیہ اور خصوصی طور سے پولس محکمہ کا شکر گزار ہوں جن کا تعاون اور مدد مہم کے مقاصد کو عوام تک پہنچانے میں ہمیں پورے مہاراشٹر میں حاصل رہا۔مالک حقیقی کے پیغام کے لئے انسانوں میں تڑپ ہے ۔آئیے پوری دنیا میں امن قائم ہو اس کی کوشش کریں ۔ سارے انسانوں کو نہ صرف مادی ترقی و کامیابی حاصل ہو بلکہ آخرت میں بھی ہم نجات حاصل کریں کامیاب ہوں ۔میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اسلام کو سمجھ کر عمل پیرا ہی نہ ہوں بلکہ برادران وطن تک بھی اسے پہنچانے کی سعی کریں ۔عوام ہماری باتیں سننے اور اس مذہب امن و ترقی اور دونوں جہاں کی کامیابی کے نعم البدل آئیڈیا کو قبول کرنے کو تیار ہیں ۔آئیے ہم دنیا کی قیادت کریں سائنس اور ٹیکنالوجی میں ،معیشت اور مالیات اور سماجیات میں۔
ہم جہاں بھی گئے جیسے اسپتال ،اسکول ،کالج ،کمبھ میلہ ،گلیوں اور سڑکوں میں ،سماجی تقریبات میں ،ہمارا استقبال کیا گیا ہمیں اپنا نظریہ پیش کرنے کا موقعہ دیا گیا ۔خیر امت کے کردار کرنے جو کہ ان سب میں بہتر ہے ۔ہمارا کام پوری انسانیت کے مسائل کو حل کرنا ہے صرف مسلمانوں کے ہی نہیں ۔ریاست اور ملک میں نہ صرف مسلمان بلکہ یہاں کی بڑی آبادی پریشان حال ہے ہم ان کی فکر کریں۔ امن ترقی و نجات کے ان راہوں میں پوری انسانیت کی رہنمائی کیجئے ۔اللہ ہماری کوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین
انجینئر توفیق اسلم خان
امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر