گوا- سائنس میلے میں نیشنل اردو ہائی اسکول کی کامیابی

گوا- سائنس میلے میں نیشنل اردو ہائی اسکول کی کامیابی
  عمران انعامدار والپئی گوا
 نیشنل اردو ہائی اسکول کے طلبہ کے ذریعہ تیار کردہ “ویسٹ مینجمنٹ” نے سائنس میلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے   یہ  تعلقہ سطح کا مقابلہ اور لیڈی آف لورڈز ہایرسیکنڈری اسکول، والپئی کے زیر نگرانی رکھا گیا تھا. 

 پروجیکٹ طلبہ  سعدیہ شیخ اور ذکریا بالیکندری نے لیب اسسٹنٹ شبانہ ملا اور پیون اسماعیل کی رہنمائی میں تیار کیا تھا۔  شبانہ ملا  نے بتایا کہ پروجیکٹ ویسٹ مینیجمنٹ کارخانے کے پورے عمل اور کام کو ظاہر کرتا ہے۔  اور یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہمیں سرکاری ہدایات کے مطابق ہمارے گھریلو سوکھےاور گیلے کچرے کو الگ الک ڈبوں میں ہی ڈالنا چاہیے. 
 اسکول کے چیئرمین ایڈووکیٹ  افتخار آغا ،  ایڈو کیٹ عرفان آغا ، ہیڈ ماسٹر حافظ شرافت حسین اور اسٹاف ممبران نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔