تحریک سے دیانت داری کے لئے قرآن سے والہانہ لگاؤ لازمی ہے : رضوان الرحمٰن خان امیرِ حلقہ مہاراشٹرا

ممبئی وکرولی : جماعتِ اسلامی ہند ممبئی میٹرو کی جانب سے وابستگان و ذمے دران جماعت کے لیے تفہیمی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا اصل مقصد شرکا کے سامنے مرکزی پالیسی کی وضاحت ، 4 سالہ منصوبے کی تفہیم ، ترجیحات کا تعین اور مقامات کو خصوصی ہدایات سے واقف کروانا تھا ۔   کیمپ کا آغاز درسِ قرآن سے ہوا۔ پھر ناظمِ شہر ممبئی میٹرو عبد الحسیب بھا ٹکر نے کیمپ کی غرض و غایت پیش کی ۔ وابستگان کو بلند ہدف رکھنے ، ذمے داریوں کی کما حقہ انجام دہی ، وُسعت القلبي کا مظاہرہ کرنے اور ترجیحی بنیاد پر دعوتِ دین کا کام کرنے پر ابھارا ۔ پھر ڈاکیومنٹری کے ذریعے پالیسی کی تفہیم کروائی گئی ۔ سراج صاحب نے ہمارا ورک کلچر ، اپروچ اور نئے تقاضوں پر گفتگو کی ۔ بعد ازاں ممبئی میٹرو کا 4 سالہ میقاتی منصوبہ عبد الحسیب بھاٹکر کے ذریعے پیش کیا گیا ۔ جس میں خواتین ، یوتھ ونگ ، بچّے ، ریٹائرڈ افسران ، پروفیشنلز ، ہم خیال تنظیموں پر کام کرنے کی منصوبہ بندی پیش کی ۔علاوہ ازیں تعلیم،PR،میڈیا ، تربیت و تزکیہ ، دعوت ، توسیع و استحکام کے متعلق منصوبہ فراہم کیا ۔    ممبئی شہر و حلقہ کے تناظر میں مقام کی منصوبہ بندی اس کی معنویت و وُسعت کو سابق ناظمِ شہر عبد القدیر نے پیش کیا ۔ امیرِ حلقہ رضوان الرحمٰن خان اور عبد الحسیب بھاٹکر کے زیرِ نگرانی سوال جواب کا سیشن لیا گیا ۔    زا دِ راہ پیش کرتے ہوئے امیرِ حلقہ رضوان الرحمٰن نے تمام وابستگان کو  ہمت،عزم اور ولولے کے ساتھ سرگرم عمل رہنے کی طرف ابھارا ۔ فکری پختگی کی طرف مائل کیا ۔ قرآن مجید سے انتہائی والہانہ تعلق اور ہر شکل میں استفادے کا معاملہ اختیار کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی محض فارمیٹنگ کا نام نہیں بلکہ طویل المیعاد خواب کی جد وجہد کا نام ہے ۔ تحریک کا کام یقیناً انبیائی کام ہے لہٰذا تحریک سے دیانت داری کے لیے اپنے خاندان اور اقرباء کو تحریک سے