ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا بنا دیا !

کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویرپر پی ٹی اوشا کے نام نے ٹینس شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔

حیدرآباد: کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویرکے ساتھ پی ٹی اوشا کے نام نے ٹینس شائقین حیرت زدہ کردیا۔

اس حرکت پر اے پی کے وشاکھاپٹنم کے عہدیداروں پر مختلف گوشوں سے نکتہ چینی کی جارہی ہے۔وشاکھابیچ روڈ پر سرکاری طورپر لگائے گئے بینر پر لگائی گئی غلط تصویر کے نتیجہ میں اس بینر کو دیکھنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویرکے ساتھ کیپشن میں پی ٹی اوشا کا نام لکھاگیا۔اس ریلی کا افتتاح وزیر اے سرینواس نے کیا۔اس ریلی میں شرکت کے لئے آنے والے تمام افراد اس فلیکسی کو دیکھنے والے حیرت زدہ ہوگئے اور یہ سوال کیا کہ آیا کھلاڑی کے نام سے بھی منتظمین واقف نہیں ہیں؟ یہ فلیکسی دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔