مسجد پر حملہ دھشت گردی ھے,مولانا عبدالمالک مغیثی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں بے گناہ نمازیوں پر وحشیانہ فائرنگ صریح اور برہنہ دہشت گردی ہے ـ
اس دہشت گردی کا شکار چالیس سے زیادہ بے گناہ مسلمان ہوئے، اس ہولناک واردات کا ویڈیو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،
آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدرمولاناعبدالمالک مغیثی نے نیوزی لینڈ کے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فورا”اس وحشیانہ حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ـ
مولانا نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے بھی مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک اپنے تمام تر سفارتی رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے نیوزی لینڈ حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت ترین اقدام کے لئے مجبور کریں ـ
مولانا نےحکومت ہند کو بھی توجہ دلائی ہے کہ باقاعدہ نیوزی لینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے اس وحشیانہ واردات کی مذمت کرے ـ